زندگی کے واقعی کئی رخ ہوتے ہیں کبھی خوشی ملتی ہے اور کبھی غم لیکن ایک بات تو ظے ہے کہ ہر رخ کے بعد دوسرا دیکھنے کو ضرور ملتا ہے چاہے اس کے ساری زندگی آپکو ایک ہی طرح کے حالات سے واسطہ پڑے گا۔ اچھے دنوں یا وقت کی امید ہی انسان کی کامیابی کا راز ہوتا ہے اس لیے جتنا صبر اور شکر سے رہیں گے اتنا ہی زیادہ فائدہ آپ کو ہو گا۔ خوشی غمی، بیماری، دکھ، رنج و الم کی کیفیت کو کبھی بھی خود پر طاری نہ ہونے دیجئے۔ جلد یا دیر سے یہ بادل ختم ہو جائیں گے اور آپ اپنی زندگی کے نئے دور میں داخل ہو جائیں گے۔ لیے آپ کو کچھ انتظار ہی کیوں نہ کرنا پڑ جائے۔ لہذا کبھی بھی یہ نا سوچیے کہ ایسی صورت حال ہمیشہ ہی رہے گی لیکن اگر پھر بھی آپ کولگےے کے آپ مایوس ہو رہے ہیں تو دانا اور کامیاب لوگوں کے اقوال زریں پڑھ لیجئے آپ کو یقیناً فائدہ ہو گا، کیونکہ یہ وہ باتیں ہوتی ہیں جن سے آپ دانشمندی کی باتیں سیکھ کر اپنے لیے زندگی کی راہ متعین کر سکتے ہیں۔